Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکی قونصلیٹ نے القدس کے فلسطینی پارلیمنٹیرینز سے متعلق یادداشت مسترد کر دی

palestine_foundation_pakistan_palestinian-mps8

مقبوضہ بیت المقدس میں قائم امریکی قونصلیٹ نے القدس کے فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کی شہربدری کے خلاف یادداشت وصو کرنے سے انکار کر دیا ہے. مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پیر کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور القدس کے اسرائیل کی طرف سے شہر بدری کے حکم کے خلاف احتجاج کرنے والے ارکان پارلیمان کے عزیزوں نے امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہر کیا.اس موقع پرفلسطینی شہریوں کے علاوہ غیرملکی مندوبین اور انسانی حقوق کے اہلکار بھی موجود تھے. مظاہرین نے اسرائیل کی طرف سے منتخب فلسطینی نمائندوں کی شہر بدری کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور فیصلہ واپس لینے کے حق میں نعرے بازی کی گئی. مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اسرئیلی فیصلے کے خلاف اور فلسطینی پارلیمنٹیرینز کے حق میں نعرے درج تھے. اس موقع پر مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ القدس کے فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کے حوالے سے ایک یادداشت بھی پیش کی ،تاہم قونصلیٹ انتظامیہ نے اسے وصول کرنے سے انکار کر دیا. اس پرشہریوں نے امریکی قونصل خانے کے خلاف بھی نعرے لگائے یاد رہے کہ اس سال جولائی میں اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے بیت المقدس سے منتخب فلسطینی مجلس قانون ساز کے تین ارکان اور ایک سابق وزیر کی جیلوں سے رہائی کے بعد شہر بدری کے احکامات جاری کیے تھے. اسرائیلی عدالت کے فیصلے کے بعد متاثرہ شہریوں کیجانب سے بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کے دفتر کے باہر احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے جس سے اب دو ماہ مکمل ہو گئے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan