Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

امریکی صدر کا احمقانہ اعلان القدس کی شناخت تبدیل نہیں کر سکتا ۔ صابر ابو مریم

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے اور امریکی صدر کے احمقانہ فیصلوں سے القدس کی شناخت کو صیہونی شناخت سے تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں کے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت کراچی پریس کلب میں آل پارٹیز طلباء

0Pala9798

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے اور امریکی صدر کے احمقانہ فیصلوں سے القدس کی شناخت کو صیہونی شناخت سے تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں کے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت کراچی پریس کلب میں آل پارٹیز طلباء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صابر ابو مریم نے امریکی صدر کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکی سفارتکاروں کو فی الفور پاکستان سے نکال دیا جائے۔

‎فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنما صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردوں کا سرپرست اور دنیا بھر میں دہشت گردی کا موجد ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیلی دہشت گردی بد ترین مثال ہے۔

‎اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدرمحمد یاسین ، نیشنل اسمبلی آف پاکستان فار یوتھ کے چیئر مین آغا شیرازی، یوتھ پارلیمنٹ کے صدر اویس ربانی، پاکستان میں مقیم فلسطینی طلباء کے نمائندے زیدان شاہین ، اسلامی جمعیت طلباء کے قاضی حسیب، شاہین پاکستان کے چیئر مین اویس قادری ، انجمن طلباء اسلام کے بابر مصطفی، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے سرداراکرام ، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے فدا خان ، اے پی ایم ایس او کے ذیشان حیدر، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ فضل الرحمان، وحدت یوتھ کے کاظم عباس، ایم ای ایس او کے محمدُسجاد اور آئی ایس او کے محمد عباس اور ریحان اکبر سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے طلباء اور جوانن فلسطینیوں کے تیسرے انتفاضہ القدس کی بھرپور حمایت کااعلان کرتے ہیں۔

‎مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمان و اسلامی ممالک کے حکمران اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں۔

‎مقررین کا کہنا تھا کہ تحریک آزادئ فلسطین کی حمایت کرنے والی حکومتوں اور اسلامی مزاحمتی گروہوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ فلسطین کی آزادی میں سرگرم عمل مزاحمتی اسلامی تنظیموں بشمول حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی اور دیگر گروہوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

‎مقررین نے فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےعوام اور بالخصوص نوجوان نسل فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور مظلوم ملت فلسطین کی ہر محاذ پر سیاسی واخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

‎مقررین نے کہا کہ اسرائیل بلاشبہ دنیا کے نقشے پر ناجائز حکومت ہے، اسرائیل اپنی پوری قوت بھی استعمال کرلے تو بھی مظلوم فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت تھا، ہے اور رہے گا، دنیا کی کوئی طاقت بیت المقدس کو ہم سے نہیں چھین سکتی، اس موقع پر کانفرنس کے شرکاء نے فلسطینیوں کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا۔

0Pala9799

0Pala9800

0Pala9801

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan