غزہ وادی میں اسرائیلی فوجی بلڈوزر کی زد میں آ کر جاں بحق ہونیوالے راچیل کوری کے لواحقین نے بدھ کو اسرائیلی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی انسانی حقوق سے وابستہ کارکن کوری 17مارچ 2003کو اسرائیلی فورسز کو ایک فلسطینی کا مکان مسمارکرنے سے روکنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران اسے بلڈوزر نے رونڈ ڈالا۔ چشم دید گواہوں کے بیان کے مطابق بلڈوزر کا ڈرائیور 23 سالہ کوری کو اپنے سامنے آتے ہوئے دیکھ رہا تھا لیکن اس نے بلڈوزر روکنے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ کوری کی والدہ سینڈی کوری کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان سات سال بعد بھی انصاف کا طلبگار ہے۔