کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جامعہ ستار یہ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین و کشمیر امت مسلمہ کے اہم ترین مسائل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انت مسلمہ کا اتحاد و یکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور اسرائیل اس کی ناجائز اولاد ہے ۔
غاصب صہیونیوں نے فلسطین پر جعلی ریاست اسرائیل قائم کی ہے اور بھارت کشمیر میں جارحیت کر رہا ہے اور ان دونوں مسائل برطانوی استعمار کی سازشوں کا شاخسانہ ہیں ۔
جامعہ ستار یہ میں منعقدہ یکجہتی کشمیر سیمینار کا کی صدارت مولانا محمد سلفی نے کی۔ سیمینار میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم کی قیادت میں شرکت کی۔
وفد میں مختار احمد، عمران شہزاد سمیت حسن عباسی شامل تھے۔ صابر ابو مریم نے مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سمیت خطہ میں امریکی ؤ صہیونی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے مدرسہ کے نوجوانوں کو ہوشیار رہنے اور مظلوم اور ظالم کے مابین فرق کو بیان کیا اور فلسطین و کشمیر کے ساتھ عالمی سامراجی قوتوں کی جانب سے خیانت کاری کو آشکار کیا۔
سیمینار میں مولاناعبد الخالق فریدی، علامہ شبیر ، بشپ خادم بھٹو، محفوظ یار خان، مطلوب اعوان قادری، شکیل قاسمی سمیت علماء و اسکالرز موجود تھے۔