اردن کے اخبار ’’الرائے‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے فلسطینی انتظامیہ کو حماس سے مصالحت کی صورت میں معاشی امداد روکنے اور دیگر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی- اخبار نے لکھا ہے کہ وائٹ ہاوس نے محمود عباس امن معاہدے سے چومکھی شرائط نکالنے سے منع کیا تھا کیونکہ اس کا مطلب حماس کی برتری تسلیم کرنا ہوتا- اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ان شرائط کی حمایت کے باعث مصر کے امریکا سے تعلقات تناو کا شکار ہیں- اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایوگڈور لائبیرمین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے سوزان رائس کو بتایا تھا کہ اسرائیل کسی بھی ایسی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا جس میں حماس کا کوئی شخص شامل ہو-