Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکا نے اسرائیل کو ایٹمی تعاون کی یقین دہانی کرا دی

palestine_foundation_pakistan_barack-obama-us-president11

عبرانی ذرائع ابلاغ نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کو بھیجے گئے ایک خفیہ خط سے پردہ اٹھایا ہے جس میں امریکا نے اسرائیل کو ایٹمی توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اسرائیلی فوج کے زیر انتظام عبرانی ریڈیو نے اپنی بدھ کی نشریات میں کہا ہے کہ ’’امریکا نے اسرائیل کی جانب ایک خفیہ پیغام بھیجا ہے جس میں دونوں جانب سے سول مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کے میدان میں پورے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صہیونی ریاست کے لیے حالیہ امریکی تسلی اس کی جانب سے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے کے علی الرغم سامنے آئی ہے۔ ریڈیو کے مطابق امریکا نے اپنے خط میں یہ عہد کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے بجلی کی پیدائش میں استعمال ہونے والے نیوکلئیر انتشار انگیز مواد کے ساتھ ساتھ نئی ٹکنالوجی اور مختلف آلات بھی خریدے گا، اس خفیہ خط میں امریکی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کی حوصلہ افزائی پر مشتمل عوامی بیانات دینے کا وعدہ بھی کیا گیا ان بیانات میں امریکا اسرائیل کو ایک ذمہ دار اور صبر وبرداشت والا ملک قرار دے گا۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے جس کے مطابق امریکا اسرائیل پر ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کے لیے دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں یہ بھی کہ چکے ہیں کہ ’’امریکا تا ابد اسرائیل سے اپنی سیکیورٹی کی قیمت پر کچھ کرنے کا مطالبہ نہیں کریگا‘‘

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan