Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکا سے واپسی پر نیتن یاھو کا آباد کاری کے مزید منصوبوں کا اعلان

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-premier

اسرائیلی وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری زیوی ھاروز نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اپنے امریکا کے دورے سے واپسی کے ساتھ ہی فلسطین میں یہودی آباد کاری کے مزید منصوبوں کا اعلان کرنے والے ہیں۔

منگل کے روز اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ واشنگٹن سےقبل یہودی آباد کاری کی توسیع کے متعدد منصوبے زیرغور تھے، جن پرعمل درآمد کے لیے وزیراعظم کی واپسی کا انتظار کیا جائے گا۔ ان منصوبوں میں تعمیرات کے مختلف منصوبوں کی فوری تکمیل اور بعض نئے منصوبوں کا آغاز بھی شامل ہے۔ تاہم وہ ان تمام منصوبوں کا اعلان امریکا سے واپسی پر کریں گے۔

صہیونی اہلکار نے کہا کہ فلسطین خصوصاً بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری میں توسیع کی حکومتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

ھاروز کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جبکہ اسرائیل نے بیت المقدس میں غیر قانونی یہودی آباد کاری روکنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ بیت المقدس ایک یہودی کالونی نہیں بلکہ اسرائیل کا دارالحکومت ہے۔ اسرائیل جس طرح چاہے بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے منصوبہ بندی کرے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan