Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امدادی قافلہ “اُمید” رفح بارڈر سے غزہ داخل

palestine_foundation_pakistan_hope-european-aid-convoy-to-the-gaza-strip4

یورپ سے امدادی سامان کی بھاری کھیپ لے کر آنے والا امدادی قافلہ “اُمید” امدادی سامان لے کر مصر کے راستے فلسطین کی بری گذرگاہ رفح سے غزہ میں پہنچ گیا ہے. امدادی قافلے کےہمراہ یورپ اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے امدادی اداروں کے رضاکاروں کے علاوہ کئی اہم سیاسی شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی شامل ہیں. مرکز اطلاعا ت فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق امدادی قافلہ “اُمید” جمعرات کی شام رفح بارڈر سے غزہ میں داخل ہوا، جہاں مقامی شہریوں اور حکومتی شخصیات نے شرکاء قافلہ کا شاندار استقبال کیا. امدادی قافلے میں اشیائے خورونوش، کپڑے اور تعمیرات کا سامان شامل ہے. خیال رہے کہ امدادی قافلہ چند روز قبل یورپ سے لیبیا پہنچا تھا جہاں سے یہ سمندر کے راستے مصری بندرگاہ العریش پہنچا. امدادی قافلے میں 30 گاڑیوں، چھوٹی کاروں اور ٹرکوں پر95 ٹن امدادی سامان لایا گیا ہے. قبل ازیں قافلے کے شرکاء نے بتایا تھا کہ مصری حکام نے قافلے میں ہمراہ یورپ اور عرب ممالک سے آنے والے امدادی میں شامل 09 رضاکاروں کو غزہ جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا. تاہم بعد ازاں انہیں غزہ داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے. خیال رہے کہ اسرائیل نے سنہ 2006 ء میں غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کی حکومت کے قیام کے بعد شہر کا فضائی، بری اور بحری مقاطعہ کر رکھا ہے، جس کے باعث شہر میں بنیادی ضرورت کی اشیاء کی شدید قلت پائی جا رہی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan