Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

الکرمل آتشزدگی سے اموات کی تعداد 43 ہو گئی ہے

palestine_foundation_pakistan_israeli-forest-fire4

مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں جبل کرمل کے مقام پر جمعرات کو لگنے والی آگ سے اموات کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔ آتشزدگی کے اسباب کے بارے میں موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ مناورہ اور ’’مارگالیٹ‘‘ کے دو دیہاتوں کی درمیانی راہ گذر پر موجود مائن فیلڈ میں بھڑکی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مارگالیٹ اور مناورہ کے گاؤں کے درمیان 886 نمبر رستے پر قائم مائن فیلڈ میں خوفناک آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب کسانوں نے روز مرہ کا ایندھن جلانے کی کوشش کی۔ حالیہ پیش رفت کے بعد صہیونی پولیس ذرائع کے آگ جان بوجھ کر لگائے جانے کے دعوے کی نفی بھی ہو گئی ہے۔ پولیس کے کمشنر جنرل کے آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پولیس کی ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ جان بوجھ نہیں لگائی گئی بلکہ یہ سانحہ لاپرواہی کا شاخسانہ ہے۔ الکرمل 40 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل جانے والی اس ہولناک آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششوں میں اسرائیل کے علاوہ دیگر ممالک کی امدادی ٹیموں نے بھی حصہ لیا ہے۔ حیفا میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے مختلف ممالک کے آٹھ طیاروں اور تین ہیلی کاپٹروں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا، جبکہ اسرائیلیوں کے علاوہ فلسطینی اوراردنی امدادی ٹیمیں بھی امدادی کاموں مصروف دکھائی دیں. دیگر ممالک میں روس، فرانس، آذر بائیجان اور اٹلی کی امدادی ٹیمیں شامل تھیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan