Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القسام بریگیڈ کے کمانڈرکی گرفتاری پرعباس ملیشیا کا اظہار فخر

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel39

مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کے زیرانتظام قائم سیکیورٹی فورسز کے اسرائیلی فوج کےساتھ مل کراسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے کارکنان اور رہ نماٶں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا، حماس رہ نماٶں کو پکڑوانے میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے پر فخر کا اظہار کرتی ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا نے حال ہی میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر 46 سالہ ایوب احمد القواسمی کی گرفتاری اور اسے اسرائیلی فوج کےحوالے کرنے کے اقدام پر فخر اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ حماس کے اہم کمانڈر القواسمی کو قابض فوج نے ایک ماہ قبل عباس ملیشیا کے تعاون سے مغربی کنارے کے شہرالخلیل سے گرفتارکیا تھا۔ گرفتاری میں عباس ملیشیا نے اسرائیلی فوج کے ساتھ بھرپور تعاون کیا تھا۔ عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ حماس کے رہ نما ایوب القواسمی کا گذشتہ 23 سال سے تعاقب جاری رکھے ہوئے تھے، لیکن وہ ہر بارصہیونی فوج کو چکمہ دے جاتے، تاہم ان کی گرفتاری میں فلسطینی صدر کی سیکیورٹی فورسزنے اہم کرادار ادا کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan