Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القسام بریگیڈ کمانڈر کی شہادت اسرائیل سے مذاکرات کا ثمر ہے: حماس

palestine_foundation_pakistan_dr-sami-abu-zuhri-hamas-spokesman19

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس”نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں القسام بریگیڈ کے کمانڈر ایاد اسعد شلبایہ کی ٹارگٹ کلنگ پر فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کوکمانڈر کی شہادت پر برابر کا قصور وار قرار دیا ہے.حماس کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت قابض صہیونیوں کی وحشیانہ جارحیت ہے. اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں توخطے میں ان کے تباہ کن نتائج مرتب ہوں گے اور ان کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل پرعائد ہو گی.
غزہ میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے کہا کہ القسام بریگیڈ کمانڈر کی شہادت میں قابض صہیونی فوج کے ساتھ فتح بھی برابر کی شریک ہے، کیونکہ فتح اتھارٹی اور متنازعہ صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ عباس ملیشیا نے شہید کو ماضی میں سات مرتبہ پابند سلاسل رکھا. انہیں حال ہی میں رہا کیا گیا تھا. ان کی شہادت کے لیے عباس ملیشیا اور قابض فوج نے مشترکہ منصوبہ بندی کی تھی جس پرعمل درآمد بھی فتح اتھارٹی کے اشتراک سے کیا گیا ہے.
ترجمان کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں عباس ملیشیا فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے بجائے قابض صہیونی فوج کے ساتھ مل کراپنے شہریوں اور محب وطن عوام کےخلاف نبردآزما ہے.عباس ملیشیا کی اپنی قوم کے خلاف جنگ اخلاقی اور سیاسی زوال علامت اور فلسطینی اتھارٹی کے ماتھے پربدنامی کا بدنما داغ ہے.
فتح اتھارٹی کی طرف سے القسام بریگیڈ کمانڈر کی شہادت کی رسمی مذمت اپنی اصل ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا ایک حربہ ہے. فتح اتھارٹی اگر اپنے اس دعوے میں سچی ہے تو اسے مغربی کنارے میں حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاٶن اور گرفتاریوں کی پالیسی ترک کرنا ہو گی.
ڈاکٹر ابو زھری نے کہا کہ القسام بریکیڈ کےکمانڈر کی شہادت فلسطینی اتھارٹی کے قابض اسرائیل کے ساتھ جاری نا م نہاد امن مذاکرات ثمر ہے. فتح بعض دیگرعرب ممالک کے ساتھ مل کر مسئلہ فلسطین کا تصفیہ کرنے، اسرائیل کےجنگی جرائم کی پردہ پوشی کرنے اورفلسطینی تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے قابض دشمن کے ہاتھ مضبوط کر رہی ہے.
حماس کے ترجمان نے عالمی برادری پر فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم پر خاموشی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا. انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کےقتل عام پرخاموشی اس کی دوغلی اور منافقانہ پالیسی کا واضح ثبوت ہے. کسی یہودی کی ہلاکت پر پوری دنیا بیک آواز ہوکراسرائیل کی ہمنوا بن جاتی اور اسرائیل یومیہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے اور عالمی برادری کو مذمت کی توفیق بھی نہیں ہوتی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan