Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

القدس ہوائی اڈے پر ہیریٹیج سینٹر کی تعمیر، آبادیاتی تبدیلی کے خدشات بڑھ گئے

مقبوضہ القدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے بنجمن نیتن یاھو کی شرکت کے ساتھ مقبوضہ القدس کے شمال میں قلندیہ قصبے میں واقع القدس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نام نہاد ”ہیریٹیج سینٹر“ (ورثہ مرکز) کا سنگِ بنیاد رکھنا، شہر کو یہودی رنگ میں رنگنے کی کوششوں میں ایک خطرناک اضافہ ہے۔ اس کا مقصد تاریخی فلسطینی ہوائی اڈے کو ایک آباد کاری مرکز میں بدل کر زمین پر نئی یہودیت نواز حقیقت مسلط کرنا ہے۔

جماعت نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاری کے ہوٹلوں کی تعمیر تیز کرنے کے منصوبے کی منظوری، اس کے ساتھ ساتھ الخلیل شہر میں 140 سے زائد آثارِ قدیمہ کے مقامات پر قبضے کے صہیونی منصوبوں کی رپورٹس، فلسطینی اراضی اور نشانیوں پر قبضے کے مجرمانہ توسیع پسندانہ منصوبوں کا حصہ ہیں۔ یہ ان بین الاقوامی فیصلوں کو کھلم کھلا چیلنج ہے جو آباد کاری کو جرم قرار دیتے ہیں اور اس کے غیر قانونی ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ قابض حکومت کی جانب سے فلسطینی سرزمین پر کیے جانے والے یہ بڑھتے ہوئے آباد کاری کے اقدامات حقائق کو مسخ کرنے یا اس زمین کو اس کی فلسطینی، عرب اور اسلامی شناخت سے جدا کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

’حماس‘ نے عرب لیگ اور تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض دشمن کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری حرکت میں آئیں اور زمین اور مقدسات بالخصوص مقبوضہ القدس شہر کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

آج کے روز اس سے قبل، القدس گورنری نے بھی اس اقدام کو یہودی آباد کاری کے منصوبے میں خطرناک اضافہ اور زمینی حقائق کو تبدیل کرنے کی ایک نئی کوشش قرار دیا تھا۔

گورنری نے اتوار کے روز جاری کردہ بیان میں زور دیا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے، جس میں سرِفہرست اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2334 ہے، جو مشرقی القدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کو غیر قانونی قرار دیتی ہے۔

گورنری نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ محض ایک علامتی اقدام نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے مرحلے سے نفاذ کی طرف منتقلی کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد القدس شہر کی جغرافیائی اور تاریخی شناخت کو تبدیل کرنا ہے، تاکہ شہر کی اہم خودمختار نشانیوں میں سے ایک پر قبضہ کر کے اسے اسرائیلی بیانیے کے مطابق ایک مقام میں تبدیل کیا جا سکے اور شہر پر قبضے کو مستحکم کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan