Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

القدس کے سکولوں میں اساتذہ کے اجازت ناموں کا بحران، تعلیمی سرگرمیاں متاثر

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ بیت المقدس کے نجی سکولوں کے مالکان نے اعلان کیا ہے کہ آج منگل کی صبح سے لے کر اگلے احکامات تک شہر کے تمام سکولوں میں تدریسی عمل معطل رہے گا کیونکہ بڑی تعداد میں اساتذہ کے داخلے کے اجازت نامے تجدید نہیں کیے گئے۔

نجی سکولوں کے مالکان نے ایک بیان میں واضح کیا کہ یہ فیصلہ قابض اسرائیل کی طرف سے اچانک اور پیشگی اطلاع کے بغیر بڑی تعداد میں معلمین اور معاون عملے کے ارکان کے داخلے کے اجازت نامے تجدید کرنے سے انکار کے بعد سامنے آیا ہے جو تعلیمی عملے کو ان کے سکولوں تک پہنچنے سے روکتا ہے اور تعلیمی سال کا آغاز ناممکن بنا دیتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ صحت اور صفائی ستھرائی کے امور نیز امن و سلامتی کے اقدامات کے حوالے سے سکولوں کی کم تیاری ایک محفوظ اور مستقر تعلیمی سال کے آغاز میں ایک اور اضافی رکاوٹ ہے۔

سکولوں کے مالکان نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فیصلہ تمام متعلقہ فریقوں اور بالخصوص والدین کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت اور رابطہ کاری کے بعد طلبہ کی سلامتی اور ایک محفوظ اور مناسب ماحول میں تعلیم کے ان کے حق کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

سکولوں کے مالکان نے والدین سے ان مجبوریوں کو سمجھنے کی اپیل کی اور اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ اور کارکنوں کے تمام خصوصی اجازت نامے بغیر کسی استثنا کے دوبارہ جاری اور تجدید ہوتے ہی تدریسی عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

قابض اسرائیلی نصاب مسلط کرنے کی کوشش پر انتباہ

القدس گورنری نے خبردار کیا ہے کہ قابض حکام کل صبح سے القدس میں بلدیہ کے زیرِ انتظام تمام سکولوں میں پہلی اور ساتویں جماعت کے پینتالیس ہزار سے زائد فلسطینی طلبہ پر اسرائیلی نصاب مسلط کرنے کا آغاز کر رہے ہیں۔

گورنری نے اس اقدام کو فلسطینی شناخت کو مٹانے اور بچوں کے قومی بیانیے میں ردوبدل کرنے کی کوششوں کے دائرے میں قرار دیا اور کہا کہ یہ مقبوضہ بیت المقدس کے طلبہ کے ایک ایسے قومی تعلیم کے حق پر براہِ راست حملہ ہے جو ان کی تاریخ زبان اور وابستگی کی حفاظت کرتا ہے۔

القدس گورنری نے ان پالیسیوں کا مقابلہ کرنے میں تدریسی بورڈز اور والدین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور بین الاقوامی انسانی اور تعلیمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں تعلیم کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan