Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس کا اسرائیلی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، تین غیرملکی زخمی

palestine_foundation_pakistan_al-quds-brigades-the-military-wing-of-the-movement-of-islamic-jihad-palestine3

مقبوضہ فلسطین میں سرگرم تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ ’’القدس بریگیڈ‘‘ نے مشرقی غزہ کے علاقے ناحل عوز کے اسرائیلی فوجی اڈے پر راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، حملے میں چھ ھاون میزائل داغے گئے، اسرائیلی فوج نے تین غیر ملکیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
سنہ 1948ء سے اسرائیلی زیر تسلط مقبوضہ فلسطین میں سرگرم القدس بریگیڈ نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ان کے زیر کمانڈ خصوصی یونٹ نے اسرائیل کے فوجی اڈے ناحل عوز پر چھ ھاون میزائل داغے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے صہیونی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حملے میں تین غیر ملکی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ جبکہ کہ دوسرے دو افراد کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے بئر سبع ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر بریگیڈ نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف ہولناک جرائم کا ارتکاب کرنے والے دشمن کا محاسبہ جاری رہے گا اور فلسطینی مجاہدین پوری فلسطینی سرزمین کی آزادی تک مزاحمت اور جہاد کے راستے پر گامزن رہیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan