( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ سے چھوڑے گئے آتش گیر غباروں سے لگنے والی آگ سے اسرائیلی کالونیوں کے رہائشی بلبلہ کر باہر نکل آئے اور صہیونی ریاست کے دس سے زائد مقامات کو نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ فلسطینی محصور علاقے غزہ کی پٹی سےبیت المقدس میں صہیونی آباد کاروں کی متنازعہ ریلی کے نکالنےجانے کے جواب میں آتش گیر غبارے چھوڑے گئے جس کے نتیجے میں اسرائیلی کالونیوں کے رہائشی بلبلہ کر باہر نکل آئے اور صہیونی ریاست کے دس سے زائد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی تاہم غزہ سےچھوڑے گئے آتش گیر غباروں کے باعث لگنے والی آگ سے تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئیں ۔
خیال رہے کہ انتہا پسند یہودیوں نےتمام ترحکومتی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے، ماحول میں کشیدگی بڑھ جانے کے بھر پور خدشے کے باوجود بیت المقدس میں کل منگل کے روزپرچم ریلی کا انعقاد کیا تھا جس کے جواب میں غزہ سے اس ریلی کے رد عمل میں فلسطینیوں نے آتش گیر غبارے چھوڑے جن سے اسرائیلی بستیوں کے کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔