Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا شکار

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان مصر اور قطر کی کوششوں سے 11 روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھاجس کے حوالے سے مصرنے کہا تھا کہ اس معاہدے کو مستقل بنیادوں پر قائم رکھنے کے لیےاسرائیل اور غزہ دونوں جانب سے سنجیدہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست کی فضائیہ نےآج علی الصبح مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر جنگ بندی معاہدے کو توڑتے ہوئے فضائی حملہ کر دیا ہےجس کے نتیجے میں خان یونس سمیت غزہ کے بیشتر علاقے بمباری کے ہولناک شور سے گونج اٹھے، اسرائیلی فوج نے اپنے فضائی حملوں میں حماس کے تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔ جنگ بندی کے بعد سے یہ اسرائیل کی پہلی بڑی عسکری کارروائی ہے تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان مصر اور قطر کی کوششوں سے 11 روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھاجس کے حوالے سے مصری قیادت کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کو مستقل بنیادوں پر قائم رکھنے کے لیےاسرائیل اور غزہ دونوں جانب سے سنجیدہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan