Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس: پارلیمنٹیرینز کی بےدخلی کے خلاف فلسطینی اراکین پارلیمان کا دھرنا

palestine_foundation_pakistan_palestinian-mps3

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی ارکان پارلیمان کی القدس سے بے دخلی کے فیصلے کے خلاف مغربی کنارے میں فلسطینی مسلمان اراکین پارلیمان نے مقبوضہ بیت المقدس میں دھرنا دیا۔ اسرائیل نے چار سال قید کے بعد رہائی پانے والے پارلیمنٹیرینز کو مقبوضہ بیت المقدس سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اراکین پارلیمان نے دوران خطاب صہیونی جارحانہ منصوبوں کے خلاف فلسطینی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل دن بدن فلسطینی قوم کے خلاف اپنی حملے تیز کرتا جا رہا ہے۔ دھرنے کے شرکاء نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی قوم اس نازک وقت میں منقسم ہے جس سے ان کی آزادی بھی موخر ہوتی جا رہی ہے۔ یہ وہ وقت ہے کہ فلسطینی قوم کا اتحاد ہر جماعت کے ایجنڈے پر سرفہرست ہونا چاہیے۔ اپنے خطاب میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر عزیردویک نے کہا کہ فلسطینی قوم کی تاریخ کے اس مبارک دن فلسطینی مجلس قانون ساز کا اتحاد ضروری ہے۔ انہوں نے عالمی پارلیمنٹوں، عرب لیگ اور آزاد دنیا کی تمام تنظیموں سے دنیا کو شدید نقصان پہنچانے والے صہیونی غرور کے خاتمے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ دویک نے مجلس قانون ساز کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل بھی کی۔اس موقع پر اراکین پارلیمان نے اس نازک موڑ پر مسئلہ فلسطین کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں شرکت کو اپنے لیے سعادت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا اتحاد کی جانب ایک عملی قدم ہے۔ فلسطینی سرزمین اور مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے اتحاد ناگزیر ہو چکا ہے۔ پارلیمنٹیرینز نے ایک اجلاس، جس میں تمام جماعتوں کے اراکین پارلیمان نے شرکت کی تھی، کے بعد اپنا دھرنا ختم کر دیا۔ یہ دھرنا چار سال میں اپنی نوعیت کا پہلا احتجاجی دھرنا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan