Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس میں یہودیت کے فروغ کے لیے فنڈنگ میں ملوث امریکی تنظیموں کے خلاف کارروائی کے مطالب

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque4

مقبوضہ فلسطین میں محکمہ اوقاف اسلامی، فلسطینی حکومت اور اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے امریکی کمپنیوں کی طر ف سے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیت کے فروغ کے لیے فنڈنگ کرنے اور مقدس شہر میں فانئنسنگ کی شدیدمذمت کی ہے.فلسطینی نمائندہ شخصیات نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ القدس میں یہودیت کے فانئنسنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے. خیال رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے یہ مطالبات ایک ایسے وقت میں اٹھائے گئے ہیں جبکہ حال ہی میں مغربی اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹوں میں انکشاف کیا تھا کہ امریکا کی کئی مالیاتی کمپنیاں بیت المقدس میں یہودیت کے فروغ کے لیے فانئنسنگ کررہی ہیں. بعض کمپنیاں یہودیوں کو براہ راست فنڈز بھی فراہم کرتی ہیں جو القدس میں یہودیت کے فروغ اور شہر کی اسلامی شناخت مسخ کرنے میں سرگرم ہیں. فلسطینی محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس صرف فلسطینیوں کی ملکیت اور عرب ممالک کا ثقافتی دارالحکومت ہے. مقدس شہر پر یہودیوں کی طرف سے کسی قسم کی درست درازی اور غیر قانونی سرگرمی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے. بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امر نہایت افسوسناک ہے کی امریکی کمپنیاں القدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری، ان کی گھر بدری اور املاک پر یہودیوں کے قبضے کے لیے فنڈز فراہم کرتی ہیں. اگر یہ حقیقت ہے تو اقوام متحدہ اور امریکا سمیت عالمی برادری کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے. ادھر دوسری جانب غزہ میں فلسطینی آئینی حکومت اور اہم سیاسی اور سماجی شخصیات اور انسانی حقوق کے گروپوں نے بھی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. سیاسی قائدین اور سماجی شعبے کی شخصیات نے بھی امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیت کے فروغ کے لیے سرگرم امریکی کمپنیوں اور دیگر تمام اداروں کے خلاف سخت کارروائی کرائے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan