Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس میں لگنے والی آگ سے ساری دنیا جل کر خاکستر ہو جائے گی: ترک وزیر اعظم

palestine_foundation_pakistan_tayyip-erdogan-turkish-premier-recep12

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے قابل افسوس اقدامات سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے پورے کا پورا خطہ جل کر راکھ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو متنبہ کیا کہ علاقے میں ہلچل پیدا کرنے کی صہیونی کوششوں سے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ ایسی کوششوں کے خطرناک نتائج مرتب ہوں گے اورکوئی بھی ان کی تعریف نہیں کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار ترک وزیراعظم نے استنبول میں ہونے والی اسلامی کانفرنس کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کے دوسرے غیر معمولی اجلاس سے پیر کے روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 1969ء میں مسجد اقصی کو نذر آتش کرنے کی ناکام کوشش ہی اسلامی کانفرنس کی تاسیس کا باعث بنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ القدس کی مسلمانوں کے دلوں میں بہت زیادہ قدر و منزلت ہے۔

ترک رہ نما نے کہا کہ “ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ اگر القدس جل گیا تو اس سے فلسطین خاکستر ہو جائے گا اور اگر فلسطین جل گیا تو پورا مشرق وسطی جل کر راکھ کا ڈھیر بن جائے گا۔ مشرق وسطی کو جلانے والی آگ کی حدت سے دنیا کے دوسرے ملک بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اراضی میں غزہ کی پٹی کے محاصرے سمیت تمام غیر انسانی کارروائیاں بند کرے۔

ترک پارلیمان کے اسپیکر محمد علی شاھین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں مسلمانوں کی القدس کے لئے اہمیت کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی کارروائیاں خطے کے امن اور استحکام کے لئے واضح خطرہ ہیں۔

انہوں نے دنیا بھر کے منتخب ایوانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی دھمکیوں کے خلاف سخت اقدام اٹھائیں کیونکہ صہیونی ریاست کی گیڈر بھبکیاں علاقے کے امن و استحکام کے لئے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ مسٹر شاہین نے کہا کہ اسلامی کانفرنس کے اس غیر معمولی اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والا اعلان استنبول اسلامی ملکوں کے منتخب ایوانوں کا دنیا کے لئے ایک متفقہ پیغام ہو گا کہ وہ القدس اور مسئلہ فلسطین کے حل میں کس حد تک آگے جا سکتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan