Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس میں اپنے وجود کے ثبوت کے لیے جانیں بھی قربان کریں گے: عطون

palestine_foundation_pakistan_ahmad-atwan-palestinian-mp

مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن احمد عطون نے اسرائیل کی جانب سے دو اراکین قانون ساز کونسل اور ایک سابق وزیر کی شہر بدری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر بدری کے ظالمانہ اقدام کے خلاف سکونت کے حق کا اپنے خون سے دفاع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے حقیقی وارث اور بانی فلسطینی ہیں، یہودی اور اسرائیلی باہر سے آکر اس پر مسلط ہوئے ہیں۔
اتوار کے روز ایک ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ “مجھ سمیت اسرائیل کی طرف سے رکن قانون ساز کونسل محمد ابو طیر، محمد طوطح اور سابق وزیر برائے القدس امور خالد ابو عرفہ کو شہر بدر کرنے کا صہیونی عدالت کا اعلان نہ صرف عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ خود اسرائیلی قانون کے متصادم ہے۔ اسرائیلی قانون اور قانون کے تحت ہر اس شخص کو جو کسی علاقے کا اصلی باشندہ ہو وہاں سے نکالنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا”۔
ایک سوال کے جواب میں احمد عطون کا کہنا تھا کہ ہم بیت المقدس میں اپنے وجود کو ثابت کرنے کے لیے خون کا آخری قطرہ بہانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ ہے اور صہیونی ریاست اپنے قبضے کو مضبوط بنانے کے لیے اس کے حقیقی باشندوں کو بے دخل کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے فلسطین اتھارٹی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر بیت المقدس کے شہریوں کو بے دخل کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔
فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس اور عرب ممالک چاہیں تو اسرائیل پر ان کی شہر بدری کے فیصلے پر عمل درآمد رکوانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر قابض اسرائیل کی طرف سے انہیں ان کے چار ساتھیوں سمیت شہر بدر کیا گیا تو شہر میں موجود تمام فلسطینیوں کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے بیت المقدس کے فلسطینی مجلس قانون ساز کے تین اراکین اور ایک سابق وزیر کی شہر بدری کا فیصلہ دیتے ہوئے ان کی جولائی کے شروع میں شہر بدری سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan