Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

القدس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعہ کی فجر کے وقت مقبوضہ بیت المقدس کے شہر میں باب العمود کے قریب قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہو گیا۔

قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کے اہلکاروں نے ایک فوجی کو چاقو سے مارنے کی کوشش کے شک میں نوجوان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی جامِ شہادت نوش کر گیا۔

ابھی تک شہید کی شناخت واضح نہیں ہو سکی ہے۔

اس کے نتیجے میں باب العمود کے علاقے اور مقبوضہ پرانی بستی کے گردونواح میں قابض فوج کی بھاری نفری تعینات رہی، جس نے فوجی محاصرہ عائد کر کے اپنی پابندیوں کو سخت کر دیا، جس کی وجہ سے شہریوں کا فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے اس علاقے تک پہنچنا مشکل ہو گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan