Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی

palestine_foundation_pakistan_al-quds-brigades-the-military-wing-of-the-movement-of-islamic-jihad-palestine

اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں اور مسلح گاڑیوں کے ہمراہ غزہ کی مشرقی کالونی شجاعیہ میں دراندازی کی کوشش کی۔ جس پر اسلامک جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے شجاعیہ کالونی میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر RPG بم سے حملہ کر کے اسرائیل دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ بیان میں القدس بریگیڈ نے کہا ہےکہ اسرائیلی فوج القدس بریگیڈ کے زیر انتظام ایک مسلح یونٹ نے غزہ کی مشرقی کالونی شجاعیہ میں متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا۔

بریگیڈ نے واضح کیا ہے کہ اس حملے سے اسرائیل کو یہ باور کرانا مقصود تھا کہ فلسطینی قوم پر کسی بھی جارحیت کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی اور سرزمین فلسطین کی مکمل آزادی تک فلسطینیوں کی جہادی قافلہ اپنا سفر جاری رکھے گا۔

قبل ازیں اسرائیلی قابض فورس نے شجاعیہ کالونی پر دھاوا بول کر فلسطینیوں کے گھروں پر فائرنگ شروع کردی، اس دوران صہیونی فوج کے عسکری بلڈوزر نے بلڈوز کا عمل جاری رکھا اور وسیع پیمانے پر زرعی اراضی کو برباد کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan