Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الاقصیٰ میں دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنا رہے ہیں: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مسجد اقصیٰ کے خلاف دشمن کے تمام منصوبوں اور ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔

ھنیہ نے عالمی یوم قدس کے موقع پر ایک تقریر میں خبردار کیا کہ “مسجد اقصیٰ میں دشمن کی حد سے تجاوز کرنے اور مزید حماقتیں کرنے کی کوششیں دو طرفہ تنازعہ کو علاقائی تنازع میں بدل سکتی ہیں۔”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر دشمن اپنی حدود سے تجاوز کرتا ہے اور قبلہ اول سے چھیڑ چھاڑ سے بازنہیں آتا تو غزہ جنگ سے دور نہیں رہ سکتا۔

ہنیہ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ فلسطینی عوام کے مرابطین، مرابطات، مقبوضہ اندرونی علاقوں کے فلسطینیوں اور غزہ میں حمایت کی طاقت نے اس قبلہ اول پر صہیونی جارحیت کی سازش ناکام بنا دی۔

انہوں نے کہا کہ یوم قدس نسلوں کی یاد میں ایک لافانی دن بن گیا ہے۔ اسماعیل ھنیہ نے خبردار کیا کہ رمضان المبارک کے آغاز میں اسرائیل پر ہونے والے فلسطینی فدائی حملے آخری نہیں تھے۔ اس طرح کی کارروائیاں مزید ہوسکتی ہیں۔ ان فدائی حملہ آوروں کا کسی گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کسی ایک جماعت تک محدود نہیں بلکہ یہ پوری فلسطینی قوم کا فیصلہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan