Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسماعیل ھنیہ کا مصری وزیراعظم کو فون،عوامی اعتماد حاصل کرنے پر مبارکباد

palestine_foundation_pakistan_ismail-haneyya-palestinian-premier1

فلسطینی شہر غزہ میں قائم فلسطین کی آئینی حکومت کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے نو منتخب مصری وزیراعظم عصام اشرف کووزارت عظمیٰ کا منصب سنھبالنے اور عوام کی بھرپوق تائید حاصل کرنے پر تہہ دل سے مبارک باد دی ہے. ھنیہ نے امید ظاہر کی کہ مصرکی نئی حکومت سابق صدر حسنی مبارک کی پالیسیوں پرعمل درآمد کے بجائے آزادانہ پالیسیاں مرتب کرےگی. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے اپنے مصری ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات چیت کی. اس موقع پر اسماعیل ھنیہ کہا کہ وہ فلسطینی عوام اور حکومت کی جانب سے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں. اس کےساتھ وہ یہ توقع رکھتے ہیں کہ قاہرہ کی نئی حکومت مصرکی عظمت رفتہ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی. وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی اورمصری اقوام کے درمیان گہرا دوستانہ اور برادرانہ تعلق ہے. ہم اس تعلق کو نہ صرف قائم رکھنا چاہتے ہیں بلکہ اس کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں. ہم سمجھتے ہیں کہ مصر میں امن و استحکام فلسطین اور خطے کے دیگرعلاقوں کے لیے استحکام کی ضمانت دے گا. دوسری جانب مصری وزیراعظم نے اسماعیل ھنیہ کے ٹیلیفون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ فلسطینیوں کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan