مقبوضہ فلسطین کی اسلامی تحریک نے اسلام اور اسلامی مقدسات کے خلاف اسرائیلی جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کی ہے- اسلامی تحریک کی طرف سے جاری بیان میں ان جارحانہ کارروائیوں کا ذکر کیا گیا جو حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے اسلامی مقدسات کے خلاف کی ہیں- بیان کے مطابق گیارہ دسمبر کو انتہا پسند یہودیوں نے بیت المقدس میں ’’یاسوف‘‘ مسجد کو آگ لگائی بارہ دسمبر کو عوبا دوست نامی صہیونی نے مسلمانوں کو گالیاں دینے کا مطالبہ کیا- تیرہ دسمبر کو اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے محافظوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چودہ دسمبر کو مسلح صہیونی یافا کی مسجد عجمی میں داخل ہوئے- بیان کے مطابق اسلام اور مسلمانوں کے خلاف صہیونی کارروائیوں سے واضح ہوتا ہے کہ مذہبی تصادم بڑی قوت کے ساتھ جاری ہے-