اسلامی مقدسات پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے غزہ میں جمعہ کے روز ’’یوم غضب ‘‘ منانے کا اعلان کیاہے- ذرائع کے مطابق یوم غضب منانے کی اپیل فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کی تھی- حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ جمعہ کے روز غزہ کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے – بیان کے مطابق احتجاجی مظاہروں کامقصد اسلامی مقدسات کو یہودیانے کے خلاف غم و غصے کا اظہار ہے- وضح رہے کہ اسرائیل نے الخلیل کی مسجد ابراہیمی اور بیت اللحم میں بلال بن رباح مسجدکو یہودی ورثہ کی لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے-