Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کے وکی لیکس کے ساتھ خفیہ معاہدے کا انکشاف

palestine_foundation_pakistan_wikileaks-website2

عالمی خفیہ راز چوری کرنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ ویب سائیٹ اور اسرائیل کے درمیان ایک خفیہ معاہدے کا انکشاف ہوا ہے. ذرائع کے مطابق خفیہ دستاویزات کے منظرعام پر لائے جانے سے قبل اسرائیل اور وکی لیکس کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت اسرائیل کو نقصان پہنچانے والی رپورٹیں منظرعام پرنہ لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا. اسرائیلی اخبار”ہارٹز” نے اپنے آن لائن ایڈیشن میں بتایا ہے کہ اسرائیل اور وکی لیکس کے درمیان معاہدہ نہایت راز داری میں طے پایا ہے جسے مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق ایسے لگ رہا ہے کہ اسرائیل اور وکی لیکس کے درمیان خفیہ معاہدے میں نہ صرف یہ طے پایا گیا ہے کہ اسرائیل کے لیے نقصان دہ ثابت ہونے والی رپورٹیں منظرعام پر نہیں لائی جائیں گی بلکہ اس میں یہ بھی تعین کیا گیا ہے کہ سفارت کاری کے سلسلہ میں کون سے ملک کے بارے میں کون کون سی رپورٹیں شائع کی جائیں گی. دوسری جانب اسرائیل سمیت دنیا بھر میں سیاسی ماہرین اور مبصرین مسلسل یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ وکی لیکس کے ایندھن کو”تیلی” دکھانے اور اس دبی چنگاری کو شعلہ بنانے میں اسرائیل کا کردار سب سے اہم ہو سکتا ہے. یہ ممکن ہے کہ وکی لیکس اور اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے درمیان اس کےعلاوہ بھی معاہدے کیے گئے ہوں جنہیں تاحال راز میں رکھا گیا ہے. اخبار نے اسرائیل کی ایک دوسری نیوز ویب سائیٹ”ایٹرائنس ٹوڈے” کے حوالے سے بتایا ہے کہ موساد اور وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کے درمیان یہ معاہدہ خفیہ دستاویزات کی اشاعت سے کئی ماہ قبل جنیوا میں طے پایا تھا. معاہدے کے مطابق جولیان اسانج نے موساد کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ سفارت کاری سےمتعلق ایسی رپورٹیں شائع نہیں کرے گا جو اسرائیل کے لئے باعث مضر ہوں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan