Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر ختم کر چکے ہیں

palestine_foundation_pakistan_alnaha-bint-djaddi-oueld-meknes-mauritania-foreign-minister

موریطانیہ کی وزیر خارجہ الناھا بنت حمدی ولد مکناس نے نواکشوت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا: “دنیا جان لے کہ موریطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے اور اس بارے میں مزید بحث و جدل کا خاتمہ ہو جانا چاہئے”۔ موریطانیہ کی حزب اختلاف کے سربراہ مسعود ولد بلخیر نے حکومت پر الزام لگایا تھا کہ اس نے اب تک دشمن ملک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ موریطانیہ نے جنوری 2009 میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے اعتراض کے طور پر اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو عارضی طور پر ختم کر دیا تھا۔ غزہ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 1400 عام شہری شہید ہو گئے تھے۔ موریطانیہ میں اسرائیل کا سفارتخانہ بند ہو گیا اور اسکے تمام ڈپلومیٹس وہاں سے نکل گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan