Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے حکمران مسلم امہ سے خیانت کر رہے ہیں۔ یوم ارض فلسطین پر لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے حکمران مسلم امہ سے خیانت کر رہے ہیں۔ یوم ارض فلسطین پر لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور ( ) یوم پاکستان و یکجہتی فلسطین قائد اعظم محمد علی جناح سے تجدید عہد ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح نے قرارداد پاکستان کے تاریخی دن قرار داد فلسطین پیش کی۔
چند عرب حکمرانوں کی جانب سے پاکستان پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے دباؤ کو مسترد کرتے ہیں۔
کراچی()فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور کے زیر اہتمام تیس مارچ یوم ارض فلسطین کی مناسبت سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں عثمان محی الدین نورانی ، مولانا ایوب آزاد، حافظ ابوبکر ، حافظ امتیاز حسین، سمیع اللہ اور دیگر احباب نے شرکت کی۔
شرکاء نے فلسطین کے چھیالیسوں یوم ار ض کے موقع پر فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل فلسطین پر قائم کی جانے والی ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے۔ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں چند عرب اور غیر عرب ریاستوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر کے فلسطین کی مظلوم عوام اور امت مسلمہ کی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر بہت بڑی خیانت کی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ آج کچھ عرب اور غیر عرب حکومتیں پاکستان پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لئے دباؤ ڈال رہی ہیں، ان تمام حکومتوں کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے طے کردہ اصولوں کے مطابق پاکستان اسرائیل کو ناجائز اور غاصب ریاست ہی تصور کرتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ چند کالی بھیڑیں پاکستان کو اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی طرف لے جا کر اپنی تجوریاں بھرنے کے خواب دیکھ رہی ہیں تاہم پاکستان کے عوام اس خواب کو کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔
مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے خطے میں امریکی پالیسیوں کی شدید مذمت کی، مظاہرین کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کے ساتھ ہیں اور کسی بھی حکومت یا فرد کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرامین کے خلاف جا کر اسرائیل کے لئے نرم گوشہ پیدا کیا جائے۔ ان کاکہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو چاہئیے کہ وہ اعلانیہ طور پر فلسطین کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan