اردن کی عدالت نے فلسطینی مزاحمت کاروں سے مل کر اسرائیل کے خلاف جہاد کرنے کی کوشش کرنے والے 6شہریوں کو قید کی سزا سنادی- تین مجاہدین کو 15 سال با مشقت اور تین کو 5سال بامشقت کی سزا سنائی گئی- ذرائع کے مطابق عدالت نے انہیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دلیل پر سزا سنائی- ان پر کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے- اردن کی پولیس نے امریکی جیل گوانتاناموبے سے رہائی پانے والے اسیر اسامہ ابو کبیر سمیت چار افراد کو اس الزام میں گرفتار کیا کہ انہوں نے غزہ جنگ کے دوران سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف برسرپیکار فلسطینیوں سے مل کر جہاد کرنے کی منصوبہ بندی کی- اسامہ ابوکبیر کی چارج شیٹ میں ایسا گروپ تشکیل دینے کا الزام بھی ہے جو اردن سے غزہ جا کر اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا-