Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

اسرائیل کے حوالے سے بابائے قوم کے افکار کے خلاف عناصر کا تعاقب ہونا چاہئے، نادر بلوچ

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)  فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ویبنار”جناح اور فلسطین “میں اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے صحافی نادربلوچ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کروانے کیلئے   پاکستان سے ہر جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے  خاص کر معاشی سمت سے پاکستان پر بدترین دباؤ ہ خستہ حال معیشت کو سہارا دینے کی شرط صرف ایک ہے کہ قابض صیہونی ریاست کو تسلیم کرلیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ جیسے عرب ممالک میں خائن  طبقے نے اسرائیل کو تسلیم کروانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا ویسے ہی اب پاکستان میں بھی نام نہاد صحافی، دانشور، سیاسی اور سماجی عناصر کے بعد بعض مذہبی افراد بھی سرگرم ہیں جن کا واحد مقصد قابض صیہونی ریاست کے وجود کو پاکستان سے تسلیم کرانا ہےاور بدلے میں معاشی فوائد  کا لالچ دینا ہے  ، انکا کہنا تھا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایسے افراد کا تعاقب کیا جائے اور ان سے جواب طلبی کی جائے جو بابائے قوم کے افکار کے خلاف  اقدامات میں ملوث ہیں ۔

انھوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل  کے بیان پر شدید تنقیدکرتےہوئے کہا ہے کہ  دو ریاستی حل کا کوئی وجود نہیں ہے فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے اور اس پر صیہونی ریاست قابض ہے  ، شاہ محمود قریشی کو اس بیان کی وضاحت دینا چاہئے

انھوں نے کہا کہ وقت بہت نازک ہے ہم کو اب بیانات کانفرنسز اور ویبنار سے  نکل کر حکومتی سطح پر اس موضوع پر حل طلب گفتگو کرنا چاہئے  اور پاکستان کو ایک آزاد جوہری ملک ہونے کے ناطے مسئلہ فلسطین پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan