Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کی طرف سے لیبیائی امدادی بیڑہ بزور طاقت العریش بندرگاہ منتقل

palestine_foundation_pakistan_israeli-navy4

اطلاعات کے مطابق لیبیا سے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے آنے والے بحری جہاز”امید” کو بدھ کی شام اسرائیل نےغزہ کی طرف بڑھنے سے روک دیا گیا ہے جس کے بعد بحری بیڑہ مصری بندرگاہ العریش لے جایا گیا ہے. جہاں اس میں موجود سامان کو مصری زیرانتظام قاہرہ سے غزہ لایا جائے گا. بحری بیڑے میں موجود عرب نشریاتی ادارے “الجزیرہ “کے نامہ نگار نے بتایا کہ امدادی جہاز”امید” ابھی کھلے سمندر میں تھا کہ اسرائیلی بحریہ کی فوجی کشتیوں نے اسے گھیرے میں لے لیا. جس کے بعد جہاز کے کپتان کواس کا رُخ غزہ کے بجائے مصری بندرگاہ العریش کی طرف موڑنےپر مجبور کیا گیا. ایک سوال کے جواب میں نامہ نگار نے کہا کہ ابھی امدادی جہاز کوالعریش میں لنگرانداز کیا گیا ہے تاہم فی الحال یہ طے نہیں پا سکا کہ آیا امدادی سامان آج شام تک جہازسے اتار لیا جائے گا یا نہیں. دوسری جانب فلسطین میں قومی کمیٹی برائے انسداد معاشی ناکہ کے چیئرمین جمال الخضری نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے امدادی بیڑے کو طاقت کے زور پراس کا رخ تبدیل کرنےپر مجبور کیا گیا. واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز لیبیا سے غزہ کے محصورین کے لیے بحری امدادی جہاز پر مشتمل ایک امدادی جہاز کا انتظام لیبیائی لیڈر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کے زیرانتظام چلنے والی رفاہی تنظیم “قذافی ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ فاٶنڈیشن ” کی طرف سے کیا گیا تھا.امدادی جہاز میں دو ہزار ٹن امدادی سامان جس میں ادویہ اور خوراک شامل تھیں لایا گیا جبکہ جہاز پرعملے کے بارہ اہلکاروں سمیت الجزائر، مراکش لیبیا اور بعض دیگر ممالک کے انسانی حقوق کے اہلکار بھی شامل تھے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan