Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کی حمایت میں کانفرنس کے انعقاد پر احتجاج

protest-holland ہالینڈ میں فلسطینیوں کی حامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں کی جانے سے عالمی عدالت انصاف کے دفتر میں اسرائیل کی حمایت میں کانفرنس کے انعقاد پرشدید احتجاج کیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل اور بدھ کو ہونے والی کانفرنس کا انعقاد اسرائیل کو امداد اور فنڈز فراہم کرنے والی یورپی تنظیم” سی آئی ڈی آئی” کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں یورپ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور ڈونرز نے شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں اسرائیل کا مستقبل اور سلامتی پر بحث کی جا رہی ہے۔ منگل کےروز کانفرنس کے پہلے دن مقامی شہریوں اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہا کرنے والے افراد کی بڑی تعداد نے عالمی عدالت انصاف کے دفتر کے سامنے جمع ہو کر انعقاد پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نےہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھار رکھے تھے جن پرفلسطینیوں کے مسائل کو نظرانداز کرنے اور اسرائیل کی بلا جواز حمایت اور مدد کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اس موقع پرایک پریس کانفرنس بھی کی جس میں ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ ھاری فان بومل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی عدالت انصاف کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے، اور ایک ایسے ملک کی مدد میں کانفرنس کے انعقاد میں عالمی عدالت انصاف کی عمارت کو استعمال کرنا بھی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے اسرائیل کا ایک ہی چہرہ ہے اور وہ اس کے خلاق قانون اقدامات ہیں، یہ کانفرنس بھی اسی مکروہ چہرے کی نمائندگی کرتی ہے۔ بومل کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں اسرائیل کی حمایت کے ساتھ ساتھ اس کے تحفظ کے طریقوں پربھی بحث کی جارہی ہے، اسرائیل جنگی مجرم ہے اور اس کے جرائم کی پردہ پوشی کے لیے طریقہ کار وضع کرنا اور اس کے لیے عالمی عدالت انصاف کے دفتر کو استعمال کرنا کتنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی عدالت انصاف اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کانفرنسوں کا انعقاد کرے۔ جن کا حق ہے انہیں محروم کر دیا جاتا اور ناجائز حقوق کے مطالبات والوں کے لیے کھلی چھٹی دی جاتی ہے۔ کانفرنس کے انعقاد پر آج دوسرے روز بھی شہریوں کی بڑی تعداد عالمی عدالت انصاف کے دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan