Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کی حمایت میں اٹھنے والی آوازوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ آئی ایس او کراچی کے صدر حسن عسکری کا روزنامہ قدس نیوز سے مکالمہ

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے صدر اور نوجوان طلبا ء قیادت حسن عسکری نے ہفتہ کے دن روزنامہ قدس نیوز ایجنسی کا دورہ کیا اور فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان میں اسرائیل کی حمایت میں اٹھنے والی آوازوں پر شدید تشویش اور ان کو روکنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

بعد ازاں روزنامہ قدس نیوز ایجنسی کے نمائندہ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او کے صدر کاکہنا تھا کہ پاکستان کے طلباء کراچی تا خیبر یک زبان ہو کر فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑے ہیں اور اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ کسی بھی کونے سے اسرائیل جیسی ناجائز اور غاصب ریاست کے لئے حمایت کرنے والی آوازوں کو بھرپور قوت کے ساتھ روکا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان میں اسرائیل کی حمایت کرنے والو ں کا آزادانہ گھومنا حکومت کی ناقص پالیسیوں کا حصہ ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فلسطین اور کشمیر مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجہ میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے تا کہ مستبقل میں اس قسم کی شرارتوں کا سامنا نہ ہو ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں اسرائیل کے لئے حمایت اور ماحول سازگار بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور قانون سازی عمل میں لائی جائے ۔

حسن عسکری نے روزنامہ قدس نیوز ایجنسی کی پاکستان میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان ملک میں بہترین کام کر رہی ہے جس کے باعث نوجوان نسل کو مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر سے متعلق آگہی حاصل ہو رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں اور اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے جسے کسی بھی شرط پر قبول نہیں کیا جا سکتا ۔ ان کاکہنا تھا کہ آئی ایس او مسئلہ فلسطین کو پاکستان میں اجاگر کرنے کے لئے فلسطین فاءونڈیشن کے ساتھ ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انکاکہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان نے سنہ1972ء سے پاکستان میں عالمی دہشت گرد اور استعماری قوتوں کے خلاف علم جہاد بلند کر رکھا ہے اور اس جد وجہد میں ہم نے شہداء بھی دئیے ہیں لیکن کبھی بھی کسی دشمن کو یہ موقع نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کی خلاف ورزی کرے ۔ ان کاکہنا تھا کہ ہمارا ہر جوان پاک وطن پر قربان ہونے کو تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لئے بھی صف اول میں موجود ہوں گے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan