اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے رہنمامشیر مصری نے کہاہے کہ القسام بریگیڈکے کمانڈر محمودمبحوح کا خون رائیگاں نہیں جائے گا- اسرائیل کو مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا- ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمود مبحوح کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا- انہوں نے کہاکہ محمودمبحوح کے قتل کی اسرائیل کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی- القسام بریگیڈ اس بات کا تعین کرے گی کہ اسرائیلی مجرمانہ کارروائی کا جواب کہاں اور کس وقت دیا جائے گا- مشیر مصری نے شہید کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی –