حزب اللہ لبنان کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو حریری ٹربیونل سے غلط فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔
اطلاعات کےمطابق حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ شیخ نبیل قاروق نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ایک ہتھیار کی حیثیت سے حریری ٹربیونل کے استعمال کو مسترد کرنےکے سلسلے میں لبنان کے مشترکہ موقف کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کیس کی سماعت کرنے والی بین الاقوامی عدالت کو حزب اللہ لبنان کے چہرے کو مسخ کرنے کے اور لبنان کو بدامنی اور اختلاف کی طرف دھکیلنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ رفیق حریری کے قتل میں صیہونی حکومت کی جاسوسی تنظیم موساد کا ہاتھ ہے۔