Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کا مشرقی خان یونس پر دھاوا، بڑے پیمانے پر غارت گری

palestine_foundation_pakistan_israeli-tank35 اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے ضلع خان یونس کے مشرقی علاقے فخاری پر دھاوا بول کر بڑے پیمانے پر غارت گری کرتے ہوئے سیکڑوں ایکڑ اراضی بلڈوز کر دی۔ مقامی ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا ہے کہ سات فوجی گاڑیوں، جن میں تین بلڈوزر بھی شامل تھے، فخاری کے علاقے میں 250 میٹر تک اندر گھس آئے اور عمارتوں کو بلڈوز کرنا شروع کر دیا۔ تاہم اس متعصبانہ کارروائی میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ اسرائیلی فوج گاہے بگاہے غزہ کی پٹی اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کے مابین لگی سکیورٹی باڑ کے قریبی علاقوں میں غارت گری کرتی رہتی ہے۔ اس دوران سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی اور عمارتیں بلڈوز کر دی جاتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan