اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے ضلع خان یونس کے مشرقی علاقے فخاری پر دھاوا بول کر بڑے پیمانے پر غارت گری کرتے ہوئے سیکڑوں ایکڑ اراضی بلڈوز کر دی۔ مقامی ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا ہے کہ سات فوجی گاڑیوں، جن میں تین بلڈوزر بھی شامل تھے، فخاری کے علاقے میں 250 میٹر تک اندر گھس آئے اور عمارتوں کو بلڈوز کرنا شروع کر دیا۔ تاہم اس متعصبانہ کارروائی میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ اسرائیلی فوج گاہے بگاہے غزہ کی پٹی اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کے مابین لگی سکیورٹی باڑ کے قریبی علاقوں میں غارت گری کرتی رہتی ہے۔ اس دوران سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی اور عمارتیں بلڈوز کر دی جاتی ہیں۔