اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے سمندر میں چھ فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق فلسطینی ماہی گیر ساحل غزہ کے قریب سمندر میں کشتیوں پر ماہی گیری کر رہے تھے کہ اسرائیلی جنگی کشتیوں نے انہیں گھیرے میں لے لیا اور انہیں کشتیوں سمیت نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔ فلسطینی وزارت زراعت نے متنبہ کیا ہے کہ فلسطین ماہی گیروں کی زندگیوں کی ذمہ داری اسرائیل حکومت پر ہے۔فلسطینی وزارت زراعت نے اپنے ایک بیان میں انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی ریڈ کراس سے فلسطینی ماہی گیروں کی رہائی کیلئے مداخلت کی اپیل کی ہے۔