صہیونی فوج نے مغربی کنارے اور اردن کی درمیانی سرحد پر واقع وادی اردن کے شمالی علاقے النویعمہ شہریوں کی 15 مکانات کو گرانے کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ علاقے کی مسجد اور ایک ٹاور بھی صہیونی منصوبے کی نذر ہو جائیں گے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ النویعمہ کے جن باسیوں کو انہدامی نوٹس دیے گئے ہیں ان میں عطا زایدہ، نایف زاید، نادر زاید، سلیمان محمد، علی یوسف اور داؤد محمد علی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ النویعمہ گاؤں اریحا شہر کے شمال مغرب میں العوجا اور اریجا کی درمیانی شاہراہ پر واقع ہے۔ ایک ہزار نفوس پر مشتمل یہ آبادی اپنے کیلوں کی پیداوار کے حوالے مشہور ہے۔