غزہ ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی حکام نے سوموار کی غزہ کی پٹی کی کمرشل راہ داری بیت حانون/ ایرز کو تجارتی قافلوں اور گاڑیوں کے لیے کھول دیا ہے۔
عبرانی نیوز ویب سائٹ ’واللا‘ کے مطابق سیکیورٹی اپ کے بعد ایرز گذرگاہ کو تجارتی قافلوں کے گذرنے کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غزہ سےراکٹ داغے جانے کے دو روز بعد آج منگل کو بیت حانون گذرگاہ کو کھول دیا جائے گا۔
اسرائیلی آرمی چیف بینی گینٹز کےایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی شمالی تجارتی راہ داری کو دوسرے روز بھی آمد ورفت کے لیے بند رکھا جائے۔
انہوں نے گذرگاہیں کھولنے کو سیکیورٹی صورت حال سے جوڑنے کی کوشش کی۔