Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے ترک سیرامک ٹائیلوں کی مسجد اقصی ترسیل پر پابندی لگا دی

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-in-danger2

مقبوضہ بیت المقدس اوقاف سرکل نے مسجد اقصی کی مرمت کے لئے ضروری ساز و سامان کی ترسیل کی اجازت نہ دینے پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے احکامات کے ذریعے اسرائیل مسجد اقصی پر اپنا مکمل کنڑول ثابت کرنا چاہتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل اوقاف عزام الخطیب کا یہ بیان اسرائیلی حکومت کی طرف سے مسجد اقصی میں تعمیر کے لئے ضروری ساز و سامان کی ترسیل کی اجازت نہ دینے کے بعد سامنے آیا۔ یاد رہے کہ ترکی نے مسجد اقصی میں مرمت کے لئے سرامیک ٹائیلوں کی168 پیٹیاں مقبوضہ فلسطین بھجوائی ہیں۔

ترک تعاون اور ترقیاتی فاونڈیشن کے ڈپٹی کوارڈنیٹر رامی صب لبن نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مسجد میں ٹائیلوں کی پیٹیاں لانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے قونصل خانے کو ان ٹائیلوں کو مسجد کے اندر منتقلی کے لئے مجازاسرائیلی حکام سے اجازت لینا ہو گی۔

رامی لبن نے بتایا کہ سرامیک ٹائیلوں کی پیٹیاں القدس بھجوانے سے پہلے ترک حکومت نے اسرائیلی وزارت خارجہ سے پوری طرح کوارڈینشن کی اور اب عین موقع پرصہیونی فوج اس سامان کے مسجد احاطے میں داخلے کا خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنے کو کہہ رہی ہے۔

رامی صب لبن نے بتایا کہ ترکی سے بھجوائی گئی 168 پیٹیوں میں سیرامک کی 4200 رنگین ٹائیلیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ترکی سے بھجوائی گئی سیرامک ٹائیلوں کا معیار باکل ویسا ہی ہے جیسا کہ ایک سو بیس برس پہلے پہاڑی کے گنبد کی مرمت کے استعمال ہونے والی سیرامک کا تھا۔ ہاتھ سے بنائی کئی گئی ایک سیرامک ٹائیل کی قمیت 80 یورو ہے۔

ترک اہلکار نے بتایا کہ مسجد اقصی میں ضروری تعمیر و مرمت کا کام ترک انجینئر کریں گے۔ دو ماہ تک جاری رہنے والے اس کام کو مسجد اقصی تعمیر و مرمت کمیٹی اپنی نگرانی میں سرانجام دے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan