اسرائیلی حکومت نے صہیونی عدالت کے فیصلے کے برعکس دوبین الاقوامی اعلی عہدیداران کو مقبوضہ فلسطین سے غزہ جانے کی اجازت دے دی- اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون اور یورپی یونین میں خارجہ امور کی ہائی کمشنر کیتھرین ایشٹن کو بیت حانون راہداری کے ذریعے غزہ جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے – وزارت خارجہ کے مطابق بان کی مون اور کیتھرین ایشٹن نے دورہ غزہ کے لیے درخواست کی تھی- وزارت خارجہ کا کہناہے کہ اسرائیلی عدالت کافیصلہ ہے کہ کسی بھی شخصیت کو اسرائیل کے ذریعے غزہ جانے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ اس سے حماس کی حکومت کو تسلیم کیے جانے کا تصور پیدا ہوتا ہے- اسرائیلی وزارت خارجہ نے عدالت کے فیصلے کے باوجود بان کی مون اور کیتھرین ایشٹن کو بیت حانون کی ’’ایزر ‘‘ راہداری کے ذریعے غزہ کے دورے کی اجازت دی ہے –