اسرائیلی حکومت نے اسلامی آثار اور تاریخی پتھر چوری کر لیے- مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مقدسات کی تعمیر و ترقی کے ادارے اقصی فاؤنڈیشن کے مطابق مسجد اقصی کے جنوب میں واقع اموی علاقے میں کھدائی کی گئی اور وہاں کے اسلامی آثار اور تاریخی پتھروں کو ٹرکوں کے ذریعے نا معلوم جگہ منتقل کر دیا گیا- اقصی فاؤنڈیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی آثار کی چوری اسلامی تعمیر ،ثقافت اور تاریخ پر ڈاکہ زنی ہے- اسرائیلی حکومت کھدائی کے عمل کے ذریعے مسجد اقصی اور مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی سازش میں مصروف ہے – وہ مسجد اقصی کو شہید کرکے نام نہاد ہیکل سلیمانی کی تعمیر چاہتی ہے- اقصی فاؤنڈیشن نے اسلامی برادری سے مسجد کو بچانے کے لئے فوری طور پر متحرک ہونے کا مطالبہ کیا ہے-