Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نرمی کو کمزوری نہ سمجھے،جارحیت کی تو دانت شکن جواب دیا جائے گا: الزھار

palestine_foundation_pakistan_dr-mahmoud-al-zahhar-a-member-of-hamase28099s-political-bureau18

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی شعبے کے رکن اور سابق فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹرمحمود الزھار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، وہ وقت دور نہیں جب فلسطینی عوام اپنی قربانیوں کا صلہ حاصل کریں گے. ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنی مسلسل ریاستی دہشت گردی سے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف طاقت کی زبان جانتا ہے اور فلسطینیوں نے بھی قابض صہیونی خون آشامی کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوت کےساتھ جنگ کرنے کی تیاری کر لی ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹرمحمود الزھار نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں فاخورہ کے مقام پر قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا.انہوں نے کہا کہ آئندہ چند برسوں کے دوران صہیونیت کی درندگی پوری دنیا پرآشکارا ہو گی اور جلد فلسطینیوں کو انصاف ملے گا. حماس کے رہ نما کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کے گذشتہ چند عشروں کے دوران فتح اور کامرانی کی کئی کامیاب منازل طے کی ہیں. فلسطینی نوجوان نسل نے اپنی جانوں سے گذر کر اسرائیل کو یہ سبق پہنچایا ہے کہ وہ طاقت کے بل بوتے پر فلسطینیوں کے حقوق کو دبا سکا ہے اور نہ ہی آئندہ اس کا یہ حربی کامیاب ہو سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام قابض صہیونی دشمن کے خلاف سخت جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں. اسرائیل دھمکیوں کی سیاست سے باز رہے اگر غزہ پر حملے کی حماقت کی دشمن صہیونی فوج کو زخم چاٹنے پر مجبور کریں گے. خیال رہے کہ فلسطینی رہ نما ڈاکٹر محمودالزھار نے اسرائیل کے خلاف یہ سخت لب ولہجہ ایک ایسے وقت میں اپنایا جب دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan