Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل میں فلسطینی قیدیوں کی عدالت پیشی کے خلاف قانون سازی کی تجویز

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoners18

قابض اسرائیل کے وزیر انصاف نے صہیونی حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ زیر حراست فلسطینیوں کی تحقیق کے لیے خفیہ تنظیموں کو کھلی اجازت دی جائے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کی ضرورت ختم کر دی جائے۔ اس طرح کی قانون سازی سے فلسطینی قیدیوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس تجویز کے مطابق گرفتار شدہ لوگوں کو مخصوص حالات میں عدالت کے سامنے پیش نہیں کا جائے گا اور اسی طرح دوران تفتیش انہیں سپریم کورٹ میں پیش کرنے کی پابندی بھی ختم کر دی جائے گی۔ صہیونی حکومت کے مفت تقسیم کئے جانے والے اسرائیل کے سرکاری اخبار’’ اسرائیل الیوم‘‘ نے اپنی حالیہ اشاعت میں کہا ہے کہ وزیر انصاف یعقوب نئمان کی جانب سے فائل کردہ بل پر صہیونی سکیورٹی فورسز میں بہت خوشی پائی جا رہی ہے۔ اس قانون کی بنا پر زیرحراست لوگوں سے تفتیش کے دوران عدالتی کارروائی کے لیے قیدیوں کو عدالتوں میں پیش کرنے زخمت سے جان چھوٹ جائے گی۔ اس طرح کے غیر منصفانہ قانون کی توجیہ یہ پیش کی جا رہی ہے کہ فلسطینی فوجی مزاحمتی کارروائیوں سے متعلق حساس نوعیت کی تفتیش کے دوران عدالتی ٹرائل کی وجہ سے تفتیش کنندگان کے کام میں خلل واقع ہوتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan