Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل غزہ کی معاشی ناکہ بندی فوری اٹھائے: اقوام متحدہ

john-holmes-the-un-coordinator-of-humanitarian-affairs-in-the-occupied-palestinian-lands اقوام متحدہ نے ایک بار پھر اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی چار سال سے جاری معاشی ناکہ بندی فوری طور پر اٹھائٓے اور شہر کے تمام زمینیی راستے کھولنے کا اعلان کرے۔ منگل کے روز غزہ کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی حقوق جان ھولمز نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غزہ کی صورت حال کو دیکھ کر دکھ ہوا، شہر میں معاشی ناکہ بندی کے باعث بنیادی ضروریات کی اشیا کا سنگین بحران ہے۔ جب تک شہرکی معاشی ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی غزہ کی مشکلات حل نہیں ہو سکتی۔ ھولمز نے مزید کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورت حال نہ صرف موجودہ انسانی بحران کے حوالے سے سنگین ہے بلکہ اس سے مسئلہ فلسطین کے کسی سیاسی حل پربھی گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ انہوں نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کوفلسطینیوں کی اجتماعی سزا کے مترادف قرار دیتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی۔ اقوام متحدہ کے اہلکار نے غزہ اور مصر کے درمیان زیر زمین سرنگوں کی مسماری کی بھی مذمت کی اور کہا کہ سرنگوں کی بندش سے غزہ کے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا جس سے انسانی بحران شدید تر ہوجائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan