اقوام متحدہ کے کو آرڈینیشن آف ہیومن ٹیرین افئیرز(او سی ایچ اے) کے دفتر کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی انتظامیہ غزہ وادی کیلئے درآمد کئے گئے 83% تعمیراتی سامان کو سرحد پر روک رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے اب تک دو تعمیراتی پروجیکٹوں کیلئے درآمد شدہ تعمیراتی سامان میں صرف17%سامان کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔ او سی ایچ اے کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق غزہ وادی کے جنوبی علاقے خان یونس میں رہائشی یونٹ کی تعمیر کیلئے کل درآمد شدہ سامان میں،صرف 17%سامان کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ اسی طرح القدس ہسپتال پروجیکٹ کیلئے صرف 20ٹن سیمنٹ اور 4ٹن فولادی شیٹس داخل کرنے کی اجازت ملی۔او سی ایچ اے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ بعض تعمیراتی اشیاء جنہیں غزہ میں داخلے پر اسرائیل نے مکمل پابندی عائد کی تھی،اب محدود سطح پر ان کے داخلے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ اپریل سے آج تک 98تعمیراتی لکڑی سے لدے جہاز،47المونیم ،240کپڑے اور134جوتوں سے لدے جہاز غزہ وادی میں داخل ہوچکے ہیں۔