Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

اسرائیل سے دوستانہ تعلقات کی بات کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، حکومت ایسے عناصر کو نشان عبرت بنا دے۔نعیم قریشی

کراچی(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کراچی بار ایسویسی ایشن کے نو منتخب صدر نعیم قریشی اور سیکرٹری عامر سلیم نے کہا ہے کہ فلسطین ہمارا سب سے اہم اور بنیادی مسئلہ ہے جبکہ پاکستان میں اسرائیل سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی باتیں کرنیو الے عناصر درا صل صہیونی دشمن کے آلہ کار ہیں اور پاکستان کے دشمن ہیں ۔حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے اور قانون سازی کرکے ایسے عناصر کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے جمعرات کے روز کراچی بار ایسوسی ایشن کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے نو منخب صدر اور اراکین کابینہ کو مبارک باد پیش کی، وفد کی قیادت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم بھی موجود تھے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی بار ایسو سی ایشن کے صدر نعیم قریشی اور سیکرٹری عامر سلیم کاکہنا تھا کہ وکلاء برادری نے ہمیشہ سے ہی فلسطین کاز کی حمایت کی ہے اور حق و صداقت کا ساتھ دیا ہے۔ انکاکہنا تھ کہ وکلاء برادری اور کراچی بار ایسوسی ایشن فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ ہیں اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ہر قسم کے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے ، اس موقع پر انہوں نے گذشتہ دنوں پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایک طرف بھارت اسرائیل کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف جارحیت کر رہا ہے تو دوسری طرف او آئی سی میں موجود مسلم امہ کے ممالک کی جامنب سے بھارتی وزیر خارجہ کو او آئی سی اجلاس میں دعوت دی جاتی ہے آخر مسلمان حکمرانوں کو کیا ہو گیا ہے ؟ ان کاکہنا تھا کہ ایران کو تنہا کرنے کے لئے عرب ممالک کا اسرائیل کے ساتھ تعاون اور دوستی پوری مسلم امہ کے لئے جبکہ فلسطین کاز کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کو وکلاء برادری اور کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ،اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست رہنماؤں نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور نو منتخب اراکین کو گلدستہ اور مٹھائی بھی پیش کی گئی ۔اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد کراچی بار روم میں موجود تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan