Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل حماس کے عالمی تعلقات سے خوف زدہ ہے: ابوزھری

palestine_foundation_pakistan_dr-sami-abu-zuhri-hamas-spokesman

اسلامی تحریک مزاحمت –حماس- کے راہنما ڈاکٹر سامی ابوزھری نے کہا ہے کہ روس کے حماس سے تعلقات کے قیام کے اعلان اور تنظیم کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے سیاسی عمل میں شامل کرنے کے مطالبےپر اسرائیل کا احتجاج اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ صہیونی دشمن حماس کے عالمی سطح پر قائم ہوتے تعلقات سے خوف کا شکار ہے۔

حماس کے راہنما نے آج غزہ میں ایک پریس بیان میں کہا کہ روس کی جانب سے حماس کے ساتھ تعلقات کے قیام کے اعلان اور شامی صدر بشار الاسد کی موجودگی میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور روسی صدر دمیتری میدویدو کی ملاقات حماس کے خطے میں کردار اور اس کی سیاسی حیثیت کا برملا اعتراف ہے۔ حماس کے راہنما اور روسی صدر کے درمیان ملاقات سے دنیا پر واضح ہو گیا ہے کہ حماس کے بغیر خطےمیں قیام امن کے لیے کوئی بھی قدم کامیاب نہیں ہو سکتا۔

ابوزھری نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے ماسکو کو حماس سے تعلقات کے قیام پر بھیجا جانے والا احتجاجی پیغام صہیونی “کھلبلی” اور اس کے خوف کی دلیل ہے۔ اسرائیل پر واضح ہو گیا ہے کہ ” حماس کی سیاسی ناکہ بندی اور اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے”۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے روسی صدر نے دورہ شام کے دوران حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات کی تھی، جبکہ بعد ازاں ترکی کے دارالحکومت استنبول پہچنے پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے عالمی برادری پر زور دیا تھا کہ وہ خطے میں قیام امن کے لیے حماس کی شمولیت کو یقینی بنائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan